29 اپریل ، 2012
لاہور…پاکستان میں امریکی سفیرکیمرون منٹر نے کہا ہے کہ وہ پاک امریکا تعلقات کی بحالی کے لیے پْرامید ہیں اوریہ تعلقات جلد بحال ہوجائیں گے۔ لاہور کے تاریخی شالامار باغ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات عوامی سطح پربھی قائم ہیں اور امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتا ہے،کیمرون منٹر نے کہا کہ لاہور گھومنے پھرنے کے لیے بہترین جگہ ہے،یہاں کی خوبصورتی اور ثقافت نے ہمیشہ انہیں متاثر کیا ہے ،لاہور آناان کے لئے اعزاز کی بات ہے،کیمرون منٹرنے شالا مار باغ کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی۔