پاکستان
29 اپریل ، 2012

شیخوپورہ : نشے کیلئے پیسے دینے سے انکار پر خاوند نے بیوی کی ٹانگ کاٹ دی

شیخوپورہ …شیخوپورہ کی آبادی چاہ چندو میں ایک شخص نے نشہ کے لیے پیسے نہ دینے پرمبینہ طور پرکلہاڑی کے وار کرکے اپنی بیوی کی ٹانگ کاٹ دی،پولیس کے مطابق پروین اختر کاشوہررحمت علی نشہ کا عادی ہے،اتوار کی صبح وہ گھر آیا اور پروین اختر سے نشہ کے لیے پیسے مانگے، پروین نے کہا کہ وہ پیسے کہاں سے لائے،جس پر مشتعل ہو کررحمت علی نے مبینہ طورپرکلہاڑی سے وارکرکے اس کی ٹانگ کاٹ دی اورفرارہوگیا،پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں :