29 اپریل ، 2012
قلات…بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق قلات سے ایک گاڑی علاقے دشت گوران جارہی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی ،فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دونوں افراد عبدالواحد اور اللہ بخش موقع پر جاں بحق ہوگئے اطلاع ملنے پر لیویز اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئے علاقے کو گھیرے میں لیکر لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے مقامی ہسپتال پہچادیا گیا ،مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔