دنیا
23 جنوری ، 2015

پیرس حملہ :امریکا نے یورپ میں فوجی تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھادی

پیرس حملہ :امریکا نے یورپ میں فوجی تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھادی

واشنگٹن..... امریکی ملٹری نے یورپ بھر میں اپنی فوجی تنصیبات کی سیکیورٹی میں اضافے کا حکم دیدیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی میں اضافےکا حکم پیرس حملے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔امریکی سیکریٹری دفاع چک ہیگل کا کہنا ہے کہ یورپ میں امریکی فوجی تنصیبات کی سیکیورٹی میں اضافے کا فیصلہ احتیاطی حکمت عملی کے تحت کیا گیا۔ فوجی تنصیبات پر حملے کی کوئی مخصوص انٹیلی جنس اطلاع نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ملٹری کے یورپین کمانڈ کے سیکیورٹی میں اضافے کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں اور ان پر مکمل بھروسہ کرتے ہیں۔سیکیورٹی اقدامات کے تحت یورپ امریکی فوجی تنصیبات پر اضافی نفری تعینات کی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :