29 اپریل ، 2012
بولان…ضلع بولان کے علاقے میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،شناخت کے لئے سول اسپتال مچھ منتقل کردیاگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق ضلع بولان کے علاقے بی بی نانی کے قریب لیویز کو گشت کے دوران ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیاگیا تھا،لاش کو شناخت کے لئے سول اسپتال مچھ منتقل کردیاگیا، مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔