پاکستان
25 جنوری ، 2012

تعلیمی اداروں میں ثقافت کا فروغ،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

تعلیمی اداروں میں ثقافت کا فروغ،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور… پنجاب اسمبلی میں میوزیکل کنسرٹ پر پابندی کے خلاف قرارداد کے جواب میں پیپلز پارٹی کی ساجدہ میر نے تعلیمی اداروں میں فن و ثقافت کے فروغ کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی۔ ساجدہ میر کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو موسیقی اور ثقافت سے آگاہی دینا ضروری ہے، تعلیمی اداروں میں میوزیکل کنسرٹ پر پابندی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ میوزیکل کنسرٹ پر پابندی لگانے کی قرارداد کی محرک سیمل کامران کا کہنا تھا کہ ان کی قرارداد کو غلط رنگ میں پیش کیا گیا وہ ساجدہ میر کی فن وثقافت کے حوالے سے قرار داد کی حمایت کریں گی۔ ادھر پنجاب حکومت کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ثقافت بغیر موسیقی نامکمل ہوتی ہے اسمبلی میں قرارداد کچھ ارکان کا ذاتی موقف تو ہو سکتا ہے حکومتی پالیسی نہیں۔

مزید خبریں :