دنیا
25 جنوری ، 2015

بھارتی صدر پرناب مکھرجی کا صدر اوبامہ کے اعزاز میں عشائیہ

بھارتی صدر پرناب مکھرجی کا صدر اوبامہ کے اعزاز میں عشائیہ

نئی دلی......بھارتی صدرپرناب مکھرجی نے راشٹر پتی بھون میں اتوار کا رات امریکا کے صدر بارک اوباما اور انکی اہلیہ کےاعزازمیں پرتکلف عشائیہ کیا اہتمام کیا،اس موقع پردارلحکومت میں موجود اہم بھارتی اور غیرملکی شخصیات جن کی تعداد دو سو سے زیادہ بتائی جارہی ہے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوبامہ نے کہا کہ مہمان نوازی کاشکریہ اداکرتاہوں،انھوں نے بذلہ سنجی کا انداز اپناتے ہوئے کہا کہ آج میں وزیراعظم نریندرمودی کی طرح کرتاپہننےکاسوچ رہاتھا،انھوں نے کہا کہ امریکا کو افغانستان میں قابل اعتماد پارٹنر کی ضرورت تھی۔اس سے قبل بھارتی صدر نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں صدر اوبامہ کو خوش آمدید کہا۔

مزید خبریں :