دنیا
27 جنوری ، 2015

چرچ آف انگلینڈ نے خاتون کو پہلی بار بشپ کےعہدےپرفائزکردیا

چرچ آف انگلینڈ نے  خاتون کو پہلی بار بشپ کےعہدےپرفائزکردیا

لندن......چرچ آف انگلینڈ نے خاتون کو پہلی بار بشپ کادرجہ دے کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔پادری بننےکی حیثیت حاصل کرنےکے20برس بعد برطانیہ میں خاتون کوبشپ بننےکابھی موقع مل گیاہے۔اڑتالیس برس کی لبی لینLibby Lane کویارک منسٹرمیں منعقد تقریب میں اسٹاک پورٹ کی بشپ کادرجہ دیاگیا۔جیسےہی آرچ بشپ آف یارک نے لوگوں سےپوچھاکہ کیالین کوبشپ کادرجہ ملناچاہیے،لوگوں نےہاں میں جواب دیامگرایک شخص نے بلندآوازمیں کہا کہ کتاب مقدس کےتحت ایسانہیں کیاجاسکتا۔تاہم تقریب جاری رہی۔چرچ آف انگلینڈ نےلبی لین کاانتخاب پچھلے برس دسمبرمیں کیاتھا۔اورآرچ بشپ آف کینٹبری اوروزیراعظم کیمرون نے اسےجنسی برابری کی جانب قدم قراردیا تھا۔امریکا،کینیڈا،آسٹریلیااور نیوزی لینڈ میں پہلےہی خواتین بشپ کی حیثیت سےخدمات انجام دےرہی ہیں اورمانچسٹرکےنواحی چرچ کی لین کے انتخاب سےبرطانیہ بھی ان ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہےجہاں خواتین بشپ کےعہدےپرفائزہیں۔

مزید خبریں :