28 جنوری ، 2015
نیویارک ......امریکا کی کئی ریاستیں برفانی ہواؤں کی زد میں ہیں،خراب موسمی صورتحال سے لاکھوں شہری پریشانی کاشکار ہیں۔ امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں ہیں،نیویارک ، نیوجرسی ، کنیٹی کٹ ، روڈ آئی لینڈ ، میساچوسٹس، اور نیو ہیمپشائر کےکئی شہروں میں تیز ہوائیںچل رہی ہیں۔ریاست میساچیوسٹس کےمختلف شہروں میںتیزہواؤں کے باعث بجلی کا نظام متاثر ہے اور 16 ہزارسےزائدصارفین بجلی سے محروم ہیں۔نیوانگلینڈ کے علاقوں میں 20میل فی گھنٹہ کی رفتار سے برفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔ پورٹ لینڈ اور مین میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار 40 میل فی گھنٹہ ہے۔ بوسٹن اور نیوانگلینڈ کےاطراف 3 فٹ تک برف پڑچکی ہے۔نیویارک ،فلاڈیلفیا اور بوسٹن کے ہوائی اڈوں پر 80 فیصد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔نیویارک میں طوفان کی شدت میں کمی کے باعث معمولات زندگی زیادہ متاثر نہیں ہوئے ۔گزشتہ روز شہریوں نے موسم کا لطف اٹھانے کیلئے پارکوں کا رخ کیا۔پورٹ لینڈ شہر میں بھی اسکینگ کرنے والے برف پر پھسلتے دکھائی دئیے۔