پاکستان
30 جنوری ، 2015

وزیر اعظم کی دونوں جماعتوں کو سیاسی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ہدایت

وزیر اعظم کی دونوں جماعتوں کو سیاسی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ہدایت

کراچی.........وزیر اعظم نواز شریف کی گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر اعظم نواز شریف نے گورنر ہاوس سے میں گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دورا ن وزیر اعظم نےسیاسی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ دوبڑی جماعتوں میں ہم آہنگی برقراررکھی جائے۔صوبے کے معاملات مل بیٹھ کر حل ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد، فراز عالم اور ریحان کے اہلخانہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں لواحقین سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :