30 جنوری ، 2015
کیف.......یوکرین میں سیکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 12افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطا بق یوکرین میں فوجیوں اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ گذشتہ 24 گھنٹوں سے جاری ہے۔ مشرقی علاقے Donetsk میں باغیو ں کا تسلط ہے برقرار ہے اور حالیہ جھڑپ میں 7 شہریوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے اور 23 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔