30 اپریل ، 2012
اسلا م آباد ... پاکستان کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہیں اوریہ حملے بین الاقوامی قانون اور ریاستی تعلقات کی کھلی خلاف ورزی ہیں، دفترخارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ معظم علی خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان شمالی وزیرستان میں ہونیوالے امریکی ڈرون حملے کی پرزور مذمت کرتی ہے،یہ حملے بین الاقوامی قانون اور ریاستی تعلقات کی کھلی خلاف ورزی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کا ہمیشہ یہ موقف رہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف ہیں اور یہ معاملہ سفارتی سطح پر اسلام آباد اور واشنگٹن میں اٹھایا جائے گا۔