30 اپریل ، 2012
لیما… پیرو کے شمالی سمندر میں پر اسرار بیماری سے سیکڑوں آبی پرندے اور ڈولفن جان گنوا بیٹھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے لیما کے شمال میں Piura کے ساحل پر تقریبا ایک ہزار2 سو کے قریب آبی پرندے مردہ پائے گئے اور جنوری سے اب تک آٹھ سو کے قریب ڈولفن بھی ہلاک ہوچکی ہیں،، پیرو کے سمندری ادارے IMARPE کے حکام نے مردہ جانوروں اور سمندری پانی کے نمونے ٹیسٹ کے لیے اکٹھے کرلیے ہیں۔ ماحولیات کے سائنسدان اب تک ہلاکتوں کی وجہ معلوم نہیں کرسکے ،، تاہم خدشہ ہے کہ کسی وائرس نے حملہ کیا ہے۔