دنیا
04 فروری ، 2015

تائیوان میں مسافر طیارہ دریا میں گر گیا، 9مسافر ہلاک

تائیوان میں مسافر طیارہ دریا میں گر گیا، 9مسافر ہلاک

تائی پے.........تائیوان میں ٹرانس ایشیا ایئرویز کا مسافر طیارہ دریا میں گرگیا ،جس میں نو مسافر ہلاک ہو گئے ۔ طیارے میں 58 افراد سوار تھے ۔ دریا میں گرنے والے مسافر طیارے کے 17 مسافروں کو بچالیا گیا ہے ، جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے-غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اب بھی کئی مسافر پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائياں جاری ہيں - طیارہ گرنے سے پہلے پل سے ٹکرایاجہاز میں عملے کے پانچ اراکین اور 53 مسافر سوار تھے. جن میں سے9 مسافر اس حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مزید خبریں :