پاکستان
30 اپریل ، 2012

ن لیگ کی حکمت عملی کیا ہوگی،پارٹی کے بڑے سر جوڑ کر بیٹھ گئے

ن لیگ کی حکمت عملی کیا ہوگی،پارٹی کے بڑے سر جوڑ کر بیٹھ گئے

اسلام آباد… مسلم لیگ ن کے صدرمیاں نواز شریف نے کہا ہے کہ خط نہ لکھنے والے یہ بھی بتائیں کہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے خون پسینے کی کمائی کس نے منتقل کی۔ میاں نوازشریف نے یہ بات اسلام آبادمیں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کیاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ یہ اجلا س وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کوتوہین عدالت کے کیس میں سزاملنے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے جاری ہے۔ اجلاس سے خطاب میں میاں نواز شریف نے کہا کہ پہلی بار پاکستان کا سر اس وقت شرم سے جھکا جب پرویزمشرف نے من مانے فیصلوں کے لئے باضمیروں کی عدلیہ توڑ دی اور دوسری بار ایسا یوسف رضاگیلانی کے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے کا اعلان کرنے کی وجہ سے ہوا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے،اس سلسلے میں عوام رابطہ مہم چلانیاوردیگرسیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی حکمت عملی کی منظوری دی جائے گی۔

مزید خبریں :