Time 02 نومبر ، 2022
کھیل

پاکستان ٹیم کو دھچکا،انجری کے باعث اہم کھلاڑی جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

کل پاکستان کو سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف سڈنی کے میدان میں اترنا ہے۔ فوٹو فائل
 کل پاکستان کو سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف سڈنی کے میدان میں اترنا ہے۔ فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان انجری کے  باعث جنوبی افریقا کے خلاف میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو گھٹنے کی انجری ہے جس کی وجہ سے وہ کل جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی پر زیادہ رسک نہیں لیں گے ،میڈیکل پینل ان کی انجری کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے ۔

ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو کھلا کہ رسک لیا تھا، کبھی کبھی اس طرح کے رسک میں کامیابی ملتی ہے اور کبھی انجری دوبارہ سر اٹھا لیتی ہے، بدقسمتی سے فخر کی انجری دوبارہ ہو گئی جس کی وجہ  سے انہیں آرام دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کل پاکستان کو سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف سڈنی کے میدان میں اترنا ہے۔

مزید خبریں :