09 نومبر ، 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لیے بابر اعظم اور پاکستانی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیم سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہے اور کیویز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی قومی ٹیم کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔
عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ بابر اعظم اور پاکستانی ٹیم کے لیے قوم کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں، ہم آپ سے توقع رکھتے ہیں کہ آخری بال تک لڑیں۔