ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جیت پاکستان کا مقدر بنے گی: شاہین آفریدی

جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، ڈریسنگ روم میں کپتان ہیڈ کوچ اور کھلاڑی کوالیفائی کرنے کےلیے پرامید تھے: قومی کرکٹر/ فائل فوٹو
جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، ڈریسنگ روم میں کپتان ہیڈ کوچ اور کھلاڑی کوالیفائی کرنے کےلیے پرامید تھے: قومی کرکٹر/ فائل فوٹو

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا ہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جیت پاکستان کا مقدر بنے گی۔

سڈنی سے میلبرن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بھارت اور انگلینڈ دونوں اچھی کرکٹ کھیل کر سیمی فائنل میں پہنچے ہیں، فائنل میں جو بھی مدمقابل ہو امید ہے فائنل ہم جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں تنقید کرنے والوں کی فکر نہیں، وہ ٹی وی پر بیٹھتے ہیں ان کی جاب ہے، انہیں مبارکباد دونگا اور کہوں گا کہ وہ انجوائے کریں۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا انہیں یقین تھا کہ ایک چانس ملے گا،  اچھی کرکٹ کھیلنے کے باوجود شکستوں کا سامنا رہا کیونکہ رزلٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتے، جیت پر پوری قوم کو مبارکباد دونگا۔

قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ جیت کا کریڈٹ انہیں نہیں تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے ،ڈریسنگ روم میں کپتان ہیڈ کوچ اور کھلاڑی کوالیفائی کرنے کےلیے پرامید تھے۔

ان  کا کہنا تھاکہ گھٹنے کی انجری کے بعد فاسٹ بولر کاکم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا، تین ماہ میں انجری کے بعد 100 فیصد دے رہا ہوں، کرکٹ گیم ہے اور فائنل تک رسائی کا کریڈٹ پوری ٹیم کے سر ہے، فائنل میں بھارت یا انگلینڈ سے جیت پاکستان کا مقدر بنے گی۔

مزید خبریں :