Time 10 نومبر ، 2022
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی کونسی ٹیم اٹھائے گی؟ ڈویلیئرز نے اپنی رائے بتادی

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل میں جو بھی ٹیم جیتے گی اسے فائنل میں پاکستان کا سامنا ہو گا۔ فوٹو فائل
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل میں جو بھی ٹیم جیتے گی اسے فائنل میں پاکستان کا سامنا ہو گا۔ فوٹو فائل

جنوبی افریقا کے سابق کپتان اور اسٹائلش بیٹر اے بی ڈویلیئرز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور جو ٹیم بھی جیتے گی اسے فائنل میں پاکستان کا سامنا ہو گا۔

اس حوالے سے سابق کرکٹرز اور کرکٹ ماہرین کی جانب سے اپنی آرا ظاہر کی جا رہی ہیں، کوئی پاکستان کو فائنل کے لیے فیورٹ قرار دے رہا ہے تو کوئی بھارت کو فیورٹ قرار دے رہا ہے۔

اس حوالے سے جنوبی افریقا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان اے بی ڈویلیئرز نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے بی ڈویلیئرز کا کہنا تھا بھارت ایک بہت ہی اچھی ٹیم ہے اور اس کے پاس ورلڈ کلاس بیٹرز اور پاور ہٹر موجود ہیں۔

سابق جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا تھا مجھے پوری امید ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی بھارت اٹھائے گا۔

مزید خبریں :