Time 10 نومبر ، 2022
کھیل

'کرپٹ کرکٹ مافیا'، ڈینی موریسن خود سے منسوب بیان دیکھ کر تلملا گئے

گزشتہ روز ایک ٹوئٹر صارف نے ڈینی موریسن کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی جس پر کیوی کمنٹیٹر اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور انہوں نے فوراً ٹوئٹ کا جواب دیا—فوٹو: فائل
گزشتہ روز ایک ٹوئٹر صارف نے ڈینی موریسن کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی جس پر کیوی کمنٹیٹر اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور انہوں نے فوراً ٹوئٹ کا جواب دیا—فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کے کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر ڈینی موریسن خود سے منسوب وائرل بیان پر سیخ پا ہوگئے۔

گزشتہ روز ایک ٹوئٹر صارف نے ڈینی موریسن کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی جس پر کیوی کمنٹیٹر اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور انہوں نے فوراً ٹوئٹ کا جواب دیا۔

صارف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا 'ڈینی موریسن کا کہنا ہے کہ میں چاہوں گا پاکستان اور بھارت کا فائنل ہو اور پاکستان بھارت کو شکست دے، ہم سب کرپٹ کرکٹ مافیا کے خلاف انصاف چاہتے ہیں'۔

جواب میں ڈینی نے شدید غصے کا اظہار کیا اور لکھا 'میں نے ابھی یہ ٹوئٹ دیکھی جو کہ مکمل طور پر کچرا ہے، میں سوشل میڈیا پر ان جھوٹ سے تھک چکا ہوں'۔


مزید خبریں :