Time 10 نومبر ، 2022
کھیل

بھارت کیخلاف میچ سے قبل اہم انگلش بولر انجری کا شکار، سیمی فائنل میں شرکت مشکوک

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا۔ فوٹو فائل
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا۔ فوٹو فائل 

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل انگلش ٹیم کا اہم بولر انجری کا شکار ہو گیا۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا اور سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم کا ٹاکرا اتوار کے روز فائنل میں پاکستان سے ہو گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے بیٹر ڈیوڈ ملان اور فاسٹ بولر مارک ووڈ کئی روز سے انجری کا شکار ہیں اور دونوں کھلاڑی سیمی فائنل کے لیے فٹ ہونے کی بھرپور کوشش کر رہے تھے تاہم اطلاعات ہیں کہ ڈیوڈ ملان خود کو پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور وہ بھارت کے خلاف میچ میں ایکشن میں بھی نظر آئیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مارک ووڈ ابھی تک مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں اور بھارت کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک ووڈ کی جگہ کرس جورڈن کو انگینڈ کی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :