09 نومبر ، 2022
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل سے قبل سابق انگلش کرکٹر نے کوہلی سے دلچسپ درخواست کردی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ جمعرات کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
گزشتہ روز سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے میچ کی تیاریوں کے حوالے سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس پر سابق انگلش کرکٹر پیٹرسن نے کوہلی سے دلچسپ درخواست کی۔
ویرات کوہلی نے اپنی ویڈیو میں لکھا کہ وہ اس سارے عمل کو انجوائے کررہے ہیں جس پر پیٹرسن نے کمنٹ کیا کہ پلیز آپ جمعرات کو آف لے لیں۔
پیٹرسن نے کہا کہ آپ جانتے ہیں مجھے آپ سے محبت ہے مگر صرف جمعرات کو ’چِل‘ کریں۔
سابق انگلش کرکٹر کے کمنٹ کو سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا اور ہزاروں صارفین نے اس پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔