Time 10 نومبر ، 2022
کھیل

آج بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میں بارش کا کتنا خطرہ ہے؟

اتوار کو فائنل کے روز میلبرن میں بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے جس سے میچ کا مزہ کرکرا ہوسکتا ہے/ فائل فوٹو
اتوار کو فائنل کے روز میلبرن میں بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے جس سے میچ کا مزہ کرکرا ہوسکتا ہے/ فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے اور آج کی فاتح ٹیم کامقابلہ اتوار کو گرین شرٹس سے ہوگا۔

تاہم اتوار کو فائنل کے روز میلبرن میں بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے جس سے میچ کا مزہ کرکرا ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب آج بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میں ایڈیلیڈ میں بادلوں کے برسنے کا کچھ خاص امکان نہیں۔

موسمیاتی رپورٹ کےمطابق ایڈیلیڈ میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور جنوب مشرق سے 15 سے 25 کلو میٹر تک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

بھارت اور انگلینڈ کا میچ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے تک شروع ہوگا اور اس وقت بارش کے امکانات انتہائی کم ہیں البتہ میچ کے آغاز کے وقت گراؤنڈ پر بادلوں کا بسیرا ہوسکتا ہے جو رات تک چھٹ جائیں گے۔

آج بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میں بارش کا کتنا خطرہ ہے؟

کھیل کے آغاز پر درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا جو رات 11 بجے تک 16 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :