Time 11 نومبر ، 2022
کھیل

انگلینڈ سے بدترین شکست، گواسکر نے روہت اور ویرات کی ریٹائرمنٹ کی پیشگوئی کر دی

ٹیم میں 30 کی عمر درمیان کے بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جو ٹیم میں اپنی پوزیشن پر غور کریں گے/فوٹوفائل
 ٹیم میں 30 کی عمر درمیان کے بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جو ٹیم میں اپنی پوزیشن پر غور کریں گے/فوٹوفائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے بدترین شکست کے بعد بھارت کا ورلڈکپ کا سفر تو اختتام پذیر ہوا لیکن شکست کا یہ اثر بھارتی ٹیم کے سینئر  پلیئرز کی ریٹائرمنٹ کی وجہ کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا سوچ سکتے ہیں اور ان دونوں کی غیر موجودگی میں ہاردک پانڈیا کو کپتان بنایا جا سکتا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل گواسگر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے پر  ایک مختلف ٹیم ہاردک پانڈیا کی قیادت میں روانہ ہو گی، سلیکشن کمیٹی کو یہ واضح کیا گیا ہے کہ آئی پی ایل میں ہاردک کی قیادت میں ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کیا، لہٰذا میرا خیال ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہاردک کو کپتان بنانے سے ٹیم مکمل طور پر مختلف ہوگی۔

سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں چند کھلاڑیوں کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کیا جانے والا ہے، اگرچہ یہ سوچنے کا وقت نہیں ہے اور  ہمیں ان سوچوں سے خود کو دور بھی رکھنا چاہیے  لیکن ٹیم میں 30 کی عمر  کے درمیان  کے بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جو ٹیم میں اپنی پوزیشن پر غور کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔


مزید خبریں :