کھیل
Time 13 نومبر ، 2022

آپ جیت جائینگے اگر! عمران خان کا قومی ٹیم کیلئے 92 والی ٹیم کو دیا گیا پیغام

ملک بھر میں ایک جشن کا سماں ہے :عمران خان/فوٹوفائل
ملک بھر میں ایک جشن کا سماں ہے :عمران خان/فوٹوفائل

1992 کی چیمپئن ٹیم کے کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔

 ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان نے ٹیم کے نام پیغام لکھا کہ’  آج پاکستانی ٹیم کے لیے وہی پیغام ہے جو 1992 میں ٹیم کودیا تھا، آج کے دن کا لطف اٹھائیں کیونکہ مشکل سے ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا موقع ملتا ہے، آپ جیت جائیں گے اگرخطرہ مول لینے کوتیار ہیں آپ مخالفین کی غلطیوں کوکیش کرسکتے ہیں۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’قومی ٹیم کے کھلاڑی جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ کھیلیں،پوری قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں‘۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے 1992  کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جس کے بعد فائنل میں ہمارا مقابلہ انگلینڈ سے تھا۔

عمران خان نے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم کی فتح پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ایک جشن کی سی کیفیت ہے کیوں کہ غالبا انگلینڈ کی طرح ہمارے لیے بھی یہاں تک پہنچنا آسان نہیں تھا اور  یہ جیت ہم سب کا جوش بڑھانے کے لیے ضروری ہے لہذا سب کی نظریں فائنل پر ہیں۔

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم کا مزید کہنا تھا میرا خیال ہے کہ پاکستان ایک بہترین ٹیم ہے اور  ہم فائنل جیت سکتے ہیں ان شاءاللہ۔

مزید خبریں :