دلچسپ و عجیب
27 جون ، 2016

موبائل فون کی اسکرین کوچھپانے والا انوکھا چشمہ

موبائل فون کی اسکرین کوچھپانے والا انوکھا چشمہ

 


پبلک مقامات پر فون استعمال کرنا اکثرہماری پرائیویسی میں خلل ڈالنے کا سبب بنتا ہے کیونکہ آپ کے اِرد گِرد موجود لوگوں کا آپ کے فون کی اسکرین کو با آسانی دیکھ سکتے ہیں تاہم ترکی سے تعلق رکھنے والے Celal Göger نے اس مسئلے کا آسان حل پیش کردیا ہے۔



Celal Göger نے ایسا چشمہ تیار کیا ہے جس کی مدد سے آپ با آسانی اپنے موبائل فون کی اسکرین دوسروں سے چھپا سکتے ہیں۔


اس انوکھے چشمہ کیلئے ایک چپ تیار کی گئی ہے جو آپ کے موبائل فون یا ٹیبلٹ کی اسکرین کو دوسروں کیلئے سفید بنا دیتی ہے جبکہ بلو ٹوتھ کے ذریعے چپ کے ساتھ منسلک انوکھے چشمہ کو پہن کر آپ آرام سے اپناموبائل فون یا ٹیبلٹ استعمال کر سکتے ہیں۔منفرد نوعیت کے اس چشمہ کی قیمت صرف 10 ڈالر ہے۔

مزید خبریں :