کاروبار
27 جون ، 2016

پنجاب اسمبلی میں فنانس بل کثرت رائے سے منظور

پنجاب اسمبلی میں فنانس بل کثرت رائے سے منظور

 


پنجاب اسمبلی میں بجٹ 2016-17ء فنانس بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ، اپوزیشن نے اسے عوام دشمن بل قرار د ے دیا ۔پنجاب اسمبلی میں بل وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ۔


فنانس بل پر بحث کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پراپرٹی ٹیکس اور گاڑیوں پر ٹیکس کی لیکج ختم کر رہی ہے ،اپوزیشن نے فنانس مل پڑھا ہی نہیں، انہیں سمجھ ہی نہیں آئی ،ہماری کوشش ہے کہ پراپرٹی کی بجائے لوگ فیکٹری میں اور کاروبار میں پیسہ لگائیں۔


دوسری طرف اپوزیشن نے فنانس بل کو آڑے ہاتھوں لیا اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹیکس فری بجٹ کا کہا گیا لیکن عام آدمی کو ٹیکس کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا،حکومت عام آدمی کے ساتھ صریحا زیادتی کررہی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ 13 سو اور 15 سو سی سی گاڑی پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے، لیکن لگریثرری گاڑیوں پر کم ٹیکس لگایا گیا ہے،غریب آدمی کا نہیں سرمایہ داروں کا بجٹ ہے۔


فنانس بل کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس منگل کی صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔

مزید خبریں :