دلچسپ و عجیب
17 جولائی ، 2016

برطانیہ کی بنی ہوئی جیپ کی طاقت کا حیرت انگیز مظاہرہ

برطانیہ کی بنی ہوئی جیپ کی طاقت کا حیرت انگیز مظاہرہ

 


گاڑی ہے یا انجن، برطانیہ کی بنی ہوئی جیپ کی مدد سے ٹرین کی 100 ٹن کی 3 بوگیاں 10کلو میٹر تک کھینچ کر حیرت انگیز اسٹنٹ پرفارم کیا گیا۔


انجن کی طرح ٹرین کی بوگیوں کے آگے نصب لینڈ رووَر نے 100 ٹن وزنی ٹرین کو کھینچنا شروع کیا تو 10کلو میٹر تک مسلسل کھینچتے ہوئے آگے بڑھتی رہی۔


ریلوے ٹریک پر چلانے کے لیے جیپ میں خصوصی پہیے نصب کیے گئے تھے اور یہ اسسٹنٹ سیفٹی ماہرین کی نگرانی میں کیا گیا۔


ایکسٹریم ٹوئنگ ٹیسٹ کو کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے جیپ نے اپنے وزن سے60 گنا بھاری ٹرین کھینچی۔ اس گاڑی کی قیمت 30ہزار پاؤنڈ یعنی تقریباً 42 لاکھ روپے ہے۔

مزید خبریں :