دنیا
23 جولائی ، 2016

ترک حکومت نے فتح اللہ گولن کے بھتیجے کو گرفتارکرلیا

ترک حکومت نے فتح اللہ گولن کے بھتیجے کو گرفتارکرلیا

 


ترکی میں سکیورٹی اداروں نے کاروائی کرکے مخالف لیڈر فتح اللہ گولن کے بھتیجے کو گرفتار کرلیا ۔


عرب ٹی وی کے مطابق گولن کے بھتیجے محمد سعيد گولن کی گرفتاری ترکی کے مشرقی شہر ارضروم میں عمل میں آئی، ان پرپندرہ جولائی کی رات ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش کی حمایت کا شبہ ہے۔


دوسری جانب امریکا میں پناہ لینے والے مخالف لیڈر فتح اللہ گولن سے ہمدردی رکھنے والے فوج اور محکمہ انصاف سمیت مختلف سرکاری اداروں سے ہزاروں افراد کو فارغ کردیا گیا ہے اور سینکڑوں کو پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔


ترک حکومت نے بغاوت کی ناکامی کے بعد فتح اللہ گولن کی حوالگی کے لئے امریکی حکومت سےباقاعدہ مطالبہ کیا ہے،ترک حکومت اس حوالے سےمسلسل رابطے میں ہے۔

مزید خبریں :