پاکستان
24 جولائی ، 2016

قندیل قتل :ماں ،باپ سمیت 10افراد سے پوچھ گچھ شروع

قندیل قتل :ماں ،باپ سمیت 10افراد سے پوچھ گچھ شروع

قندیل کو مکان کی پہلی منزل پر مارا، یا گراونڈ فلور پر قتل کیا،اکیلا تھا یا کزن بھی خون سے ہاتھ رنگنے میں ساتھ رہا،قتل کے بعد اکیلا بھاگا،یا دوست کے ساتھ فرار ہوا،ملزم وسیم سچ چُھپا رہا ہے یا جھوٹ ملا رہا ہے،جھوٹ پکڑنے والی مشین سے ٹیسٹ کے دوران پولیس کے اعصاب کا امتحان لینے لگا، پولیس نے ماں باپ اور بھابھیوں سمیت 10 افراد سے پوچھ گچھ شروع کردی۔


سوالوں کے جوابوں میں سے سوال سر اٹھا رہے ہیں ، قندیل مرڈر کیس کے نئے موڑ سامنے آرہے ہیں ،قندیل کے قاتل بھائی وسیم نے کب کیسے قندیل کو مارا ، قندیل کہاں سو رہی تھی ،مکان کے کس حصے میں وہ سوئی ،کہاں قتل ہوئی، گھر میں کھیلا گیا موت کا کھیل ماں باپ اور باقی گھروالوں کی نظروں سے کب تک اوجھل رہا۔


وسیم بہن کو قتل کرکے سب کی نظروں میں دھول جھونک کر قاتل وسیم کیسے فرار ہوا ، کس کے ساتھ فرار ہوا،مرڈر کیس کے الجھے سروں کو سلجھانے کے لیے ماڈل قندیل کے قاتل وسیم کا پولی گرافیک ٹیسٹ لاہور میں ہوا ۔


جھوٹ پکڑنے والی مشین سے لیے گئے 6 گھنٹے کے ٹیسٹ میں قندیل کے قاتل وسیم نے پولیس کو 6 سو دفعہ گھمایا ، کبھی کہا قندیل کو پہلی منزل کے کمرے میں مارا ،پھر بتایا کہ نیچے والے کمرے میں گلا دبایا ۔


پوچھا اکیلا تھا ،بولا اکیلا تھا ،پھر پلٹا کھایا بولا قتل میں کزن حق نواز نے ساتھ دیا ۔سوال ہوا گاڑی میں اکیلے بھاگے ، بولا ہاں ، پھر ناں میں سر ہلا کر دوست باسط کو ساتھ ملالیا ۔


وسیم کی چالوں میں لپٹے جوابوں کے ساتھ ساتھ پولیس نے قندیل کے ملتان والے گھر کا دوبارہ جائزہ لیا اور ہر وہ چیز جو قندیل کے استعمال میں رہی وہ قبضے میں لے فرانزک لیبارٹری پہنچائی گئی۔


قتل کیس کی گتھیاں سلجھانے میں مدد کے لیے پولیس نے قندیل کے والد ، والدہ ، دو بھابھیوں سمیت 10 افراد کو تفتیش میں شامل کرلیا ۔مفتی قوی کو تفتیش میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی ہوچکا ہے ،لیکن اب تک مفتی قوی سے پولیس نے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔


پولیس کہتی ہے دو ہفتے میں وسیم سے لیے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ اور باقی تفتیش سامنے آئے گی تو سیدھے سوالوں کے ٹیڑھے جواب دینے والے سفاک وسیم کی چالیں اسی پر الٹی پڑجائیں گی۔


 

مزید خبریں :