دلچسپ و عجیب
23 اگست ، 2016

جاپانی شخص کا خاتون کے بجائے گڑیوں کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ

جاپانی شخص کا خاتون کے بجائے گڑیوں کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ

جاپان میں ایک شخص نے کسی خاتون سے شادی کرنے کے بجائے گڑیوں کے ساتھ اپنی ساری زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔

لڑکیوں کی گڑیا سے محبت تو سمجھ آتی ہے لیکن جاپان کے ایک شخص نے گڑیا سے محبت میں لڑکیوں کو بھی مات دے گیا۔

جاپان میں رہنے والے 51 سالہ شخص ہرویوکی نمورا اپنی تصوراتی دنیا میں اتنا کھو گیا ہے کہ اسے عورتوں سے زیادہ گڑیوں سے لگاؤ ہوگیا۔

اپنے پسندیدہ کارٹون اور کامکس پکس کے کرداروں کو اصلی شکل دینے کے لیے اس نے ان سے مشابہت رکھنے والی 17 گڑیاں بنالیں اور اپنے گھر کو ایک اصلی ڈول ہاؤس کی شکل دے دی۔

ہرویوکی ساتھ چاپان کے تفریحی مقامات پر بھی اپنی گڑیوں کے ساتھ جاتے ہیں، سیلفیز بناتے ہیں اور ان سے باتیں بھی کرتے ہیں۔

گڑیا پیاری ہوتی ہیں ہمیشہ آپکی طرف مسکرا کر دیکھتی ہیںلیکن اصلی خواتین اس کے برعکس ہیں۔

 

 

مزید خبریں :