پاکستان
25 اگست ، 2016

راولپنڈی:یونیورسٹی کی2طالبات اور ڈرائیورکےاغواکی کوشش

راولپنڈی میں خیابان سرسیدسےیونیورسٹی کی2طالبات اورڈرائیورکےاغواکی کوشش کی گئی،ایک طالبہ نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی،ٹریکر کی وجہ سے گاڑی امام بارگاہ چوک پر بند ہوگئی،ملزمان فرار ہو گئے۔

ایس ایچ او تھانہ پیر ودھائی ملک ریاض کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ خیابان سرسیدمیں گاڑی میں اسلحہ کےزورپر2افرادسوارہوئے،ایک طالبہ نے گاڑی سے چھلانگ لگادی۔

ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے کچھ دورجاکرڈرائیوراور2طالبات کوبھی اتاردیا،ملزمان کا اصل مقصد گاڑی چھیننا تھا،ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کردی ہے۔

 

مزید خبریں :