پاکستان
27 اگست ، 2016

ہماری مفاہمت جمہوریت کیلئے تھی حکومت بچانے کیلئے نہیں ، راجہ پرویز

ہماری مفاہمت جمہوریت کیلئے تھی حکومت بچانے کیلئے نہیں ، راجہ پرویز

 

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہماری مفاہمت جمہوریت کیلئے تھی کرپشن اور حکومت بچانے کیلئے نہیں ، بلاول بھٹو نے مفاہمت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے ۔ پاناما لیکس کا فیصلہ اب ٹی او آرز کے بجائے عوام کی عدالت میں ہوگا۔

فیصل آباد کی سٹی اور ضلعی تنظیم سازی کے حوالے سے منعقدہ الگ الگ مشاورتی کنونشنز سے خطاب میں راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ سازشیں ، پروپیگنڈہ اور ن لیگ کی جھوٹی کہانیاں پیپلز پارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم کیلئےکوئی اور موجودہ وزیراعظم کیلئے کوئی اور قانون ہو ، یہ دوہرا معیار ختم ہونا چاہئے، اب بھی وہی رینٹل پاور ہیں صرف نام بدلا ہے ،اب سوموٹو کون لے گا،کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا کر صرف پیپلز پارٹی کو کمزور کرنے کیلئے محاذ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نااہل لوگ حکومت کر رہے ہیں ، ملک میں وزیر خارجہ ہے نہ خارجہ پالیسی ہے ، پاکستان اس قدرتنہا پہلے کبھی نہیں تھا ،بھارت سے پاکستان کے نہیں حکمران خاندان کے اچھے تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاناما لیکس میں شیر’ کان اور دم‘ سمیت پکڑا گیا ہے ، ٹی او آرز پر جتنے بھی حیلے بہانے بنا لئے جائیں، پاناما لیکس کا فیصلہ عوام کی عدالت نے کرنا ہے ۔

مزید خبریں :