پاکستان
28 اگست ، 2016

متحدہ پاکستان کی ذیلی تنظیموں کا اجلاس آج طلب

متحدہ پاکستان کی ذیلی تنظیموں کا اجلاس آج طلب

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ذیلی تنظیموں کا اجلاس آج سہہ پہر 3 بجے طلب کرلیا، جبکہ خواجہ اظہارالحسن کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق فاروق ستار کی زیر صدارت ایم کیو ایم پاکستان کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی اور سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق بانی ایم کیو ایم سے لاتعلقی کے فیصلے سے شرکا کو آگاہ کیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی ذیلی تنظیموں، اے پی ایم ایس او، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، لیبر ڈویژن، خواتین ونگ سمیت مختلف شعبوں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کریں گے۔

مزید خبریں :