دنیا
31 اگست ، 2016

داعش ترجمان کی ہلاکت ، امریکا اور روس کے متضاد دعوے

داعش ترجمان کی ہلاکت ، امریکا اور روس کے متضاد دعوے

شام میں داعش کے ترجمان ابو محمد العدنانی کی ہلاکت کا کریڈیٹ لینے کے لئے امریکا اور روس میں ٹھن گئی ہے، دونوں نے العدنانی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

ماسکو میں روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے انکے ملک کے سخوئی لڑاکا طیاروں نے شام کے شمالی شہر حلب کے مشرق پر داعش کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کے نتیجے میں چالیس سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا جن میں داعش کے ترجمان ابو محمد العدنانی بھی شامل ہے۔

اس سے قبل امریکی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ العدنانی امریکی جنگی طیاروں کی جانب سے گاڑیوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنانے کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔ ابو محمد العدنانی یورپ سمیت بیرون ملک کاروائیوں کا نگراں بھی بتایا جاتا ہے۔

 

مزید خبریں :