کاروبار
24 ستمبر ، 2016

اسٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

اسٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

اشرف خان ... اسٹیٹ بینک رواں مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود 5اعشایہ 75 فیصد پر برقرار رہے گا۔


گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا کی صدارت میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں تمام اعدادوشمار کے جائزے کے بعد شرح سود پر فیصلہ کیا جائے گا۔

مرکزی بینک کے متوقع فیصلے پر جیو نیوز نے مارکیٹ سروے کیا۔ ماہرین کے مطابق شرح سود کم ہونے کے باوجود برآمدت اور دیگر شعبوں میں بہتری نہیں آئی۔

اجناس اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کےباوجود مہنگائی کی شرح بڑھی ہے، جبکہ مالی سال کے ابتدائی2 ماہ میں اسٹیٹ بینک سے حکومت نے 800 ارب روپے قرض لیا۔ملکی کرنٹ اکاونٹ خسارہ بھی بڑھا ہے۔

ماہرین کے مطابق ان وجوہات کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی بینک کی جانب سے آئندہ 2 ماہ کے لئے شرح سود 5 اعشاریہ 75 فیصد پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔