پاکستان
29 ستمبر ، 2016

لاہور: لنڈا بازار میں آتشزدگی، آگ پر قابو پالیا گیا

لاہور: لنڈا بازار میں آتشزدگی، آگ پر قابو پالیا گیا

میاں محمد عابد ... لاہور کے علاقے نولکھا کے لنڈا بازار میں بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹنے سے کپڑے کی دکانوں میں آگ لگ گئی ریسکیو ٹیم نے پانچ گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق لنڈا بازار میں بجلی کا ٹرانسفارمر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریبی دکانوں میں آگ لگ گئی،ریسکیو ٹیم کے دیر سے پہنچنے پر آگ نے کپڑے کی سات دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا ۔

ریسکیو ٹیم کو آگ بجھانے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم پانچ گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ دکانداروں کے مطابق آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید خبریں :