دلچسپ و عجیب
25 اکتوبر ، 2016

ترکی :آسمان رنگین غباروں سے بھر گیا

ترکی :آسمان رنگین غباروں سے بھر گیا

 

ترکی میں ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا انعقادکیا گیا، جس میں رنگین غبارون نے آسمان پر ایسا نظارہ ترتیب دیا کہ دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہ رہ پائے۔

اس بیلون فیسٹیول میں دنیا بھر سے کئی ماہر کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جبکہ اس دلچسپ فیسٹیول کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد نے یہاں کا رُخ کیا۔

ترکی کے مشہور تاریخی مقام Cappadociaمیں سجے اس فیسٹیول میںآ سما ن رنگ بر نگے اور منفرد اندا ز کے عظیم الشان غباروں سے سجا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔

اس مو قع پرمتعدد افراد ہاٹ ایئر بیلونز کو اپنے ہاتھوں سے سجاکر آسمان کی بلندی پر منفرد سفر کر کے نہ صرف دلکش علاقے کی سیر کر تے ہیں بلکہ تصاویر اور ویڈیو بنا کر اس فیسٹیول کو اپنی زندگی کے یاد گار لمحات میں بھی شامل کر لیتے ہیں۔

مزید خبریں :