پاکستان
17 جنوری ، 2017

بھارتی ہمارے دشمن،ہم خود اپنے خیرخواہ نہیں: خواجہ آصف

بھارتی ہمارے دشمن،ہم خود اپنے خیرخواہ نہیں: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت تو ہمارا دشمن ہے لیکن ہم خود اپنے خیر خواہ نہیں ہیں، خود پانی کا بم چلارہے ہیں،پانی ضائع کرکے سمندر میں پھینک رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا ہےکہ بھارت سندھ طاس معاہدے پر صرف بڑھکیں ماررہا ہے، نریندر مودی اپنی قوم کو بے وقوف بنارہے ہیں۔

سینیٹ کی پوری ایوان پر مشتمل کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان تو پہلے ہی مشرقی دریاؤں کا ایک بوند پانی بھی استعمال نہیں کررہا ۔

کمیٹی نے قرارداد بھی منظور کی کہ عالمی بینک نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ کروایا، معاہدے کے تحت کوئی فریق اپنی ذمے داریوں سے پہلو تہی نہیں کرسکتا۔

اجلاس میں بھارت کی جانب سے کشن گنگا اور رتلی ہائیڈرو پلانٹس پر بھی کمیٹی میں غور ہوا، وزیر دفاع خواجہ آصف کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کا تنازع 1948 میں شروع ہوا۔

مزید خبریں :