پاکستان
27 فروری ، 2017

دہشتگردی کیخلاف ایک مؤقف اپنانے سےفرق پڑیگا، نثار کھوڑو

دہشتگردی کیخلاف ایک مؤقف اپنانے سےفرق پڑیگا، نثار کھوڑو

قسیم سعید...پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف ایک مؤقف اختیار کریں گے تو اس سے فرق پڑے گا۔

پیپلزپارٹی کا وفد پہلی بار ایم کیوایم پاکستان کےعارضی مرکز پہنچا، اس مو قع پر پیپلزپارٹی کے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ جمہوری دور میں فوجی عدالتوں کی باتیں نہیں ہوتیں، تمام سیاسی جماعتوں کو فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر لائحہ عمل بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو 4مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے،جمہوریت کوبچاتے ہوئے آگے چلنا چاہتے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو مشاورتی عمل میں شامل ہونا چاہیے۔

نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ ہم اکٹھے کوئی اقدام اٹھائیں گے تو بہتر ہوگا، مخصوص حالات میں فوجی عدالتیں قائم کی گئی تھیں، دیکھنا ہوگا کہ فوجی عدالتوں سے کتنا فائدہ ہوا، پیپلز پارٹی سیاست اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم سے کبھی نفرت کا رشتہ نہیں رہا، کچھ نہ کچھ کر کے ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا کردی جاتی ہے۔

اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے کہا کہ حکومت کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے، نیشنل ایکشن پلان کی مانیٹرنگ کے لیے نگراں کمیٹی بنائی جائے، اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ ایک دو روز میں کرلیا جائے گا۔

مزید خبریں :