پاکستان
28 فروری ، 2017

کراچی: کالعدم تنظیم کے2 مبینہ دہشت گردگرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی: کالعدم تنظیم کے2   مبینہ دہشت گردگرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی میں سائٹ مالاکنڈقبرستان کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان بھتاخوری،ٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سپرمارکیٹ اور گلبہارکےعلاقے سے 13 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ شریف آباد کے علاقے ایف سی ایریا سے 7 مشتبہ افرادبھی حراست میں لیے گئے۔

ادھرنیو کراچی گبول ٹاؤن میں پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی اور 4 مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ، نقدی اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔

پولیس نے سولجر بازار میں کارروائی کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مزید برآں بلدیہ رئیس گوٹھ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

 

 

مزید خبریں :