پاکستان
28 فروری ، 2017

اقتصادی رابطہ تنظیم کانفرنس کے ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی

اقتصادی رابطہ تنظیم کانفرنس کے ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی

وزیراعظم نوازشریف نے یکم مارچ کو ہونے والی اقتصادی رابطہ کی تنظیم کے سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے کی منظوری دے دی ۔ اجلاس کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں یکم مارچ کو عام تعطیل کا اعلان جبکہ کشمیر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک تک عام ٹریفک کے لئے بند رہے گی ۔

اقتصادی رابطہ کی تنظیم کے اجلاس کے پیش نظر آج د وپہر ایک بجے کے بعد تعلیمی اداروں اوردفاتر میں چھٹی کر دی جائے گی ۔

یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہونےوالے ای سی او سربراہ اجلاس کے متعلق وزیر داخلہ چودھری نثار کی زیر صدارت سیکورٹی کے متعلق اجلاس ہوا ۔

اجلاس سے گفتگو میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ای سی او سمٹ کی سیکورٹی پاکستان کے امیج کا سوال ہے ۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ شہریوں کو کم سے کم پریشانی ہو۔

 

 

مزید خبریں :