پاکستان
28 فروری ، 2017

چیئرمین کے پی ٹی کی گورنر سندھ سے ملاقات

چیئرمین کے پی ٹی کی گورنر سندھ سے ملاقات

 

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے چیئرمین وائس ایڈمرل (ر)شفقت جاویدنے گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اورملکی معیشت میں کے پی ٹی کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین کے پی ٹی نے گورنر سندھ محمد زبیر کو پورٹ آپریشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کے فروغ میں کراچی پورٹ کا کردار نہایت اہم ہے اورملکی درآمدات اور برآمدات میں کے پی ٹی کی اہمیت سب پر عیاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

 

مزید خبریں :