-----

محبوبہ مفتی کا بھارت کو سی پیک سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ

Mehboba Mifti Ka Bhart Ko Cpec Say Faida Athaney Ka Mashwara

مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا بھارت کوسی پیک سےفائدہ اٹھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایل او سی کے پار معاشی سرگرمیوں سے بڑا فائدہ اٹھا سکتاہے ، ایل او سی پر مزید راستے کھولے جائیں ۔

دلی میں تقریب سے خطاب میں محبوبہ مفتی نے کہاکہ بھارت ایل او سی کے پار معاشی سرگرمیوں سے بڑا فائدہ اٹھا سکتاہے،ہمیں جھڑپوں سے آگے جانا چاہیے،ایل او سی پر مزید راستے کھولے جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل او سی کےپار تعاون سے سیاسی استحکام آئے گا ،جموں سیالکوٹ کا تاریخی روٹ بھی کھولاجانا چاہیے۔