دلچسپ و عجیب
22 مارچ ، 2017

شکاگو:چار ٹانگوں والی بچی کا کامیاب آپریشن

شکاگو:چار ٹانگوں والی بچی کا کامیاب آپریشن

امریکا کے شہر شکاگو کے ایک اسپتال میں چار ٹانگوں والی بچی کا کامیاب آپریشن کردیا گیا ۔

امریکی میڈیا کے مطابق مغربی افریقی ملک آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والی 10 ماہ کی بچی کی پیدائش کے وقت چار ٹانگیں تھیں اور دو ریڑھ کی ہڈیاں تھیں ، جس کی وجہ سے اس کی زندگی کو خطرات لاحق تھے ۔

شکاگو کے ماہر سرجنز کے مطابق یہ چھ گھنٹے طویل اور مشکل آپریشن تھا جو کامیاب رہا ۔

اس موقع پر ڈاکٹروں نے پریس کانفرنس کے دوران بچی کو میڈیا کے سامنے پیش کیا ۔

مزید خبریں :