دنیا
22 مارچ ، 2017

فرینک والٹر جرمنی کے نئے صدر منتخب، طیب اردوان پر تنقید

فرینک والٹر جرمنی کے نئے صدر منتخب، طیب اردوان پر تنقید

جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر ملک کے نئے صدر بن گئے، تقریب حلف برداری کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے ترک صدر طیب اردوان پر خوب تنقید کی۔

نئے جرمن صدر فرینک والٹر کا کہنا تھا کہ ترک صدر نے اب تک جو کام کیے ہیں انہیں بگاڑنے کے درپے ہیں، صدر اردوگان اب تک دوسروں کے ساتھ جو کچھ بنا چکے ہیں اسے خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

انھوں نے ترک صدر سے کہا کہ وہ جرمن نازی تقابل بند کریں، ان لوگوں کے ساتھ تعلقات ختم نہ کریں جو ترکی کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :