پاکستان
27 مارچ ، 2017

سائبر کرائم کے الزام میں گرفتار خاتون ضمانت پر رہا

سائبر کرائم کے الزام میں گرفتار خاتون ضمانت پر رہا

پاکستان میں سائبر کرائم کے الزام میں گرفتار پہلی خاتون کو دو دن بعد عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا۔

ایف آئی اے نے خاتون سعدیہ مرزا کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا تھا، عدالت نے خاتون کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ پر لندن میں مقیم شادی شدہ شخص کو فیس بک پر بلیک میل کرنے اوراس سے بھاری رقم کا مطالبہ کرنے کا الزام ہے۔

خاتون کے خلاف مقدمہ متاثرہ شخص کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :