پاکستان
27 مارچ ، 2017

امن سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں: کور کمانڈر کراچی

امن سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں: کور کمانڈر کراچی

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا کہنا ہے کہ شہر میں امن سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں لہذا امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کیلئے آپریشن جاری رہے گا۔

آئی آیس پی آر کے اعلامیے کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا سے ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے ملاقات کی جس میں کراچی میں امن و امان کی صورت حال اور تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

زبیر طفیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے کراچی میں امن بحال اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا کہنا تھا کہ شہر کے حالات بدل چکے ہیں اور پائیدار امن کےلیے مزید کام جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

مزید خبریں :