پاکستان
29 مارچ ، 2017

سرچ آپریشن،اشتہاری سمیت 141افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

سرچ آپریشن،اشتہاری سمیت 141افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

ملک بھرمیں پولیس اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کاسرچ آپریشن جاری ہے، جس کے دوران اشتہاری سمیت 141افراد گرفتار کرلئے گئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پشاور میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں مجموعی طور پر ایک اشتہاری سمیت 101 افراد گرفتار کیا، جن میں 50 مشتبہ افراد شامل ہیں 50 افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

آپریشن کے دوران 2 سو سے زیادہ گھروں کی تلاشی لی گئی، سرچ آپریشن میں 12 پستول، سیکڑوں کارتوس اور منشیات بھی قبضے میں لی گئیں ، گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

دوسری جانب لودھراں میں پولیس اور حساس اداروں نے بستی عاقل والا میں سر چ آپریشن کیا،اس دوران 25 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 35مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا،جن سے7مشکوک موڑسائیکل بھی قبضہ میں لے لی گئیں ۔

ادھر بھکر میں کلورکوٹ اور دریاخان سٹی میں پولیس نے کارروائی کے دوران ، 9افرادکو حراست میں لے لیا، اس دوران 35افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی ۔

مزید خبریں :