پاکستان
01 اپریل ، 2017

عمران کی طرح ہم بھی پاناما فیصلے کے منتظر ہیں،نثار کھوڑو

عمران کی طرح ہم بھی پاناما فیصلے کے منتظر ہیں،نثار کھوڑو

سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہےکہ پاناما کیس کی وجہ سے عالمی سطح پر ملک کا نام خراب ہوا ہے ، عمران خان کی طرح وہ بھی پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاقی حکومت مردم شماری کے نتائج چُھپارہی ہے ، وفاقی حکومت کی اس بدنیتی کا علم سندھ کے عوام کو ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے آئی جی سندھ کے معاملے پر بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ اے ڈی خواجہ کو سندھ حکومت نے تعینات کیا تھا ، اُن کا معاملہ عدالت میں چل رہا ہے ، سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کے لیے وفاق کو تین نام ارسال کردیے ہیں ۔

مزید خبریں :